پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر کو علاقہ غیر سمجھتا ہے، بھارتی وزیر دفاع
👁️ 133 بار دیکھا گیا
پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر کو علاقہ غیر سمجھتا ہے، بھارتی وزیر دفاع
سرینگر (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کے اکھنور میں منگل کے روز ریٹائرڈ فوجیوں کے دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے، لیکن پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اور پاکستان کے لیے یہ ایک غیر ملکی علاقے سے زیادہ کچھ نہیں، جس کا استعمال وہ دہشت گردی کے کیمپوں کے لیے کر رہا ہے۔”
بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو اس خطے کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار بھی کیا۔
راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان 22 فروری 1994 کی بھارتی پارلیمنٹ کی اس قرارداد کے مطابق ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ”پاکستان کو بھارتی ریاست جموں و کشمیر کے ان علاقوں کو خالی کر دینا چاہیے، جن پر اس نے جارحیت کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے‘‘۔
بھارتی وزیر دفاع نے الزام لگایا، “دراندازی کرنے والے 80 فیصد سے زیادہ عسکریت پسند پاکستان سے آتے ہیں۔”
خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بھی نئی دہلی میں روایتی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں مارے گئے 60 فیصد اور وہاں سرگرم 80 فیصد دہشت گرد پاکستانی ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا، “میں یہ کھل کر کہنا چاہتا ہوں کہ آج بھی وہاں دہشت گردی کے کیمپ چلائے جا رہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں لانچنگ پیڈ بھی ہیں۔ بھارت سرکار کو ان سب کی جانکاری ہے۔ حکومت پاکستان کو ان سب کو ختم کرنا چاہیے، ورنہ ۔۔۔۔”
دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں
راج ناتھ سنگھ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان نے 1947 سے اب تک بھارت کے خلاف لڑی گئی تمام جنگیں ہاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک نے 1965 میں اکھنور سیکٹر میں “آپریشن گرینڈ سلیم کے نام سے ایک کوشش” کی۔
ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور بھارتی افواج کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اکھنور میں ان فوجیوں نے نہ صرف پاکستان کی کوشش کو ناکام بنایا بلکہ ایک اور محاذ کھول کر لاہور تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان، یہ سوچ کر کہ جموں و کشمیر کی زیادہ تر آبادی مسلم ہے، وہاں 1965 سے دراندازی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لیکن “ہمارے مسلمان بھائیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔”
بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے “غیر قانونی” وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے بھارت کے بارے میں ریمارکس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کو ایک باعزت اور باوقار زندگی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کو بھارت کے خلاف اکسانے اور اشتعال دلانے کے لیے پاکستانی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سابقہ کانگریس حکومت پر بھی تنقید
مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رہنما نے کشمیر کے مسئلے کے لیے سابقہ کانگریسی حکومت پر بھی نکتہ چینی کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ 1965 میں ہی ختم ہو چکا ہوتا اگر اس وقت کی مرکزی حکومت زمین پر اپنے فوجیوں کی “بہت سی اسٹریٹجک پیش رفت” کو مذاکرات کی میز پر “اسٹریٹجک فوائد” میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی۔
انہوں نے کہا کہ” یہ کوئی الزام نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی ہوا، اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سوچ ضرور ہے لیکن میں یہاں اس پر بات کرنا نہیں چاہتا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
حزب اللہ پیچھے ہٹے ورنہ ایران معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
14/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C