پاکستان-بھارت جنگ میں آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
👁️ 296 بار دیکھا گیا
پاکستان-بھارت جنگ میں آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔
بدھ کے روز امریکہ کے شہر میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنی دوسری دورِ صدارت کے ابتدائی آٹھ ، نو ماہ کے دوران انھوں نے نہ صرف متعدد معاشی معاہدے کیے بلکہ آٹھ جنگیں بھی رکوائیں۔
’گذشتہ ہفتے ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، گذشتہ ہفتے ہی ہم نے جاپان کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے۔ ملائیشیا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، انھوں نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ یہ سارے انتہائی زبردست معاشی معاہدے ہیں۔ یہ سب کے لیے بہترین ہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’ان آٹھ ماہ کے دوران میں نے آٹھ جنگیں ختم کروائی ہیں۔‘
پاکستان اور انڈیا کے مابین مئی میں ہونے والی فوجی جھڑپوں کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تو اس وقت وہ پاکستان اور انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے تھے۔
’پھر میں نے ایک اخبار کے فرنٹ پیج پر پڑھا، میں اس اخبار کا نام نہیں لینا چاہوں گا کیونکہ اس میں اکثر فیک نیوز ہوتی ہے، لیکن میں نے سنا کہ اُن کے درمیان جنگ ہو رہی ہے، آٹھ طیارے، سات طیارے مار گرائے گئے تھے، آٹھواں بہت بری طرح سے زخمی تھا۔ مگر آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔‘
تاہم امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ لڑائی کے دوران کس ملک کے کتنے طیاروں کا نقصان ہوا تھا۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا، ’میں نے کہا یہ تو جنگ ہے، اور وہ لڑ رہے تھے، دو جوہری طاقتیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’میں نے کہا میں آپ کے ساتھ کوئی بھی تجارتی معاہدہ نہیں کروں گا اگر امن کے لیے راضی نہیں ہوتے۔ ’نہیں، نہیں، اس کا اُس سے کوئی تعلق نہیں۔‘ میں نے کہا کہ اس کا اُس سے بالکل تعلق ہے، آپ دونوں جوہری ملک ہیں، میں آپ کے ساتھ کوئی تجارت نہیں کروں گا، کوئی ڈیل نہیں کروں گا، اگر آپ لوگ ایک دوسرے سے لڑتے رہے۔‘
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایک دن بعد انھیں کال آئی کہ ’ہم امن کے لیے تیار ہیں۔ وہ رک گئے۔‘
’میں نے کہا شکریہ، آئیے اب تجارت کرتے ہیں۔ ٹیرف نے یہ سب ممکن کیا، ٹیرف کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔
پاکستان مئی میں انڈیا کے ساتھ لڑائی رکوانے میں بطورِ ثالث ٹرمپ کے کردار کا اعتراف کرتا آیا ہے اور پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنا کا بھی کہا گیا ہے۔ تاہم، دوسری جانب انڈیا امریکی صدر کے دعوؤں کی مسلسل تردید کرتا آیا ہے اور دعویٰ کرتا آیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہوا تھا اور اس میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C