پاکستان میزائل پروگرام: امریکی وزیر دفاع کا براہِ راست خطرہ قرار دینے سے گریز
👁️ 345 بار دیکھا گیا
پاکستان میزائل پروگرام: امریکی وزیر دفاع کا براہِ راست خطرہ قرار دینے سے گریز
سنگاپور (ڈیلی اردو) سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق سوال کے جواب میں اسلام آباد کو براہِ راست امریکہ کے لیے خطرہ قرار دینے سے گریز کیا، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کردار پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان کے ممکنہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پروگرام اور بھارت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام سے متعلق سوال پر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وہ کسی بھی ملک کو امریکہ کے لیے فوری یا براہِ راست خطرہ قرار نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے حوالے سے سکیورٹی خدشات رکھتے ہیں، جبکہ امریکہ دونوں کے عالمی امن کے لیے کردار کو بھی اہم سمجھتا ہے۔
دوسری جانب حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ ثالثی کردار پر بھی توجہ مرکوز رہی ہے۔ اگرچہ امریکی حلقوں میں بعض شکوک و شبہات سامنے آئے، تاہم امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے پاکستان کے کردار پر اعتماد کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران نے چند روز قبل جنگ بندی سے متعلق اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مسترد کر دیا، جس کے بعد سے مذاکراتی عمل میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
اسی دوران چین نے بھی پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے عمل کو تیز کرے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے میں آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات اور جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات ہوئی۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق چین مشرق وسطیٰ میں استحکام چاہتا ہے کیونکہ اس کی توانائی کی بڑی ضروریات اسی خطے سے پوری ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش یا طویل کشیدگی چین کے معاشی مفادات کو متاثر کر سکتی ہے، اسی لیے وہ پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کر رہا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان اس وقت بنیادی طور پر پیغام رسانی اور سفارتی رابطوں تک محدود کردار ادا کر رہا ہے اور وہ براہِ راست کسی فریق پر دباؤ ڈالنے یا مذاکراتی شرائط طے کرانے کی پوزیشن میں نہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل سمیت اس تنازع میں متعدد فریق شامل ہیں جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان دہائیوں پر محیط عدم اعتماد بھی مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی کا عمل تعطل کا شکار دکھائی دیتا ہے، تاہم پاکستان اب بھی دونوں فریقین کے درمیان رابطے کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مستقبل میں اس کردار کا انحصار خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال پر ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C