پاکستان میں آج اہم امریکہ ایران مذاکرات، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
👁️ 308 بار دیکھا گیا
پاکستان میں آج اہم امریکہ ایران مذاکرات، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی کابینہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دس اپریل کو ہونے والے مذاکرات کے لیے امریکہ اور ایران کے وفود اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی یہ ملاقات ''تمام تنازعات کے حل کے لیے ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی خاطر مزید مذاکرات‘‘ کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وینس نے کہا، ''صدر ٹرمپ نے مجھے اور پوری مذاکراتی ٹیم کو، وزیر خارجہ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ''وہ بے صبر ہیں۔ وہ پیش رفت دیکھنے کے لیے بے صبر ہیں۔ انہوں نے ہمیں نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے، اور میرا خیال ہے کہ اگر وہ (ایران) بھی نیک نیتی سے مذاکرات کریں تو ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ لیکن یہ ایک بڑی شرط ہے، اور آخرکار یہ ایرانیوں پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح مذاکرات کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ درست فیصلہ کریں گے۔‘‘
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ان مذاکرات کے لیے ایک خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کی، جو آج جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچے گا۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ''اسرائیلی حکومت کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث ایرانی عوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کے باوجود ... ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے تاکہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کیے جا سکیں۔‘‘
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اس گفتگو کو ''گرمجوش اور بامعنی‘‘ قرار دیا۔
انہوں نے ایرانی قیادت کی اس بات پر تعریف کی کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ''دانشمندی اور بصیرت‘‘ کا مظاہرہ کیا گیا۔
ان بہت اہم مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون، اہم سرکاری عمارات، سفارتی انکلیو اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہر میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
محسن نقوی نے کہا، ''تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔‘‘
پاکستان نے ملکی دارالحکومت میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے متوقع مذاکرات سے قبل جمعرات سے دو دن کی مقامی تعطیلات کا مختصر نوٹس پر اعلان کر دیا ہے۔
بدھ کی رات اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفیکیشن میں تعطیلات کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم دارالحکومت میں اعلیٰ سطحی سفارتی تقریبات سے قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اکثر تعطیلات یا مقامی سطح پر پابندیوں کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔
اس دوران لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے، جن میں پولیس، ہسپتال اور بجلی و گیس کی فراہمی کے ادارے شامل ہیں۔
مقامی ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مقامی رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ''اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔‘‘
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں مذاکرات سے جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ وقتی طور پر ٹل گئی ہے اور جنگ بندی پہلا قدم ہے، ''مگر ہماری منزل پائیدار اور دیر پا امن اور ترقی اور خوشحالی ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3518 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C