پاکستان میں دفاعی منصوبوں کیلئے مزید 50 ارب روپے کی اضافی منظوری
👁️ 316 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دفاعی منصوبوں کیلئے مزید 50 ارب روپے کی اضافی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیفینس ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک سمری منظور کرتے ہوئے مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کی منظوری دے دی۔
منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ہونے والے ای سی سی اجلاس کے دوران سکیورٹی، دفاعی منصوبوں، اور تنظیمی اصلاحات کے متعدد منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دی۔
ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کے زیر استعمال دفاعی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی درخواست پر 10 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں دفاع کے لیے 2550 ارب روپے رکھے تھے۔ یہ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اس کے علاوہ ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک اور درخواست پر ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کی جانب سے بارڈر کنٹرول آپریشنز، اندرونی سکیورٹی اور امن و امان کی بحالی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ روپے کی اضافی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک سمری کی منظوری دیتے ہوئے مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C