پاکستان میں چار سکیورٹی اہلکار اور تین عسکریت پسند ہلاک
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان میں چار سکیورٹی اہلکار اور تین عسکریت پسند ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے حسن خیل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران دو فوجی جوان، دو پولیس افسر اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس تصادم میں ایک انتہائی مطلوب شدت پسند کو بھی ختم کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز پشاور کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں انٹیلیجنس پر مبنی ایک آپریشن کے دوران فوج کے دو جوان اور دو پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔ اس آپریشن میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔
اس آپریشن سے محض 24 گھنٹے قبل یعنی منگل کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی اور شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم اور حملے کے مختلف واقعات میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور تین بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
فوج نے بدھ کے حملے کے بارے میں کیا کہا؟
پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ”ہائی پروفائل دہشت گرد” کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے بدھ کے روز ایک مشترکہ آپریشن انجام دیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ”ہائی ویلیو ٹارگٹ” میں شدت پسندوں کے ایک کمانڈر عبدالرحیم اور اس کے دو دیگر ساتھی عسکریت پسندوں کو ”شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔”
فوج کا کہنا ہے کہ ”قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عبدالرحیم انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 60 لاکھ روپے کی رقم بھی مقرر کی تھی۔ وہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا تھا اور رواں برس 26 مئی کے روز کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی موت کا بھی وہی ذمہ دار تھا۔”
آئی ایس پی آر نے کہا، ”آج کے آپریشن میں اس کی گھناؤنی سرگرمیوں کا انتقام لے لیا گیا اور انصاف کے ساتھ وہ اپنے انجام کو پہنچا۔” فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دو فوجی اور دو پولیس اہلکار ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے دو جوان اور دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ فوجیوں کی شناخت ضلع صوابی کے رہائشی 34 سالہ سپاہی محمد ادریس اور ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی بدام گل کے طور پر کی گئی ہے۔
متاثرہ پولیس اہلکاروں میں خیبر پختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے محکمے میں کام کرنے والے 38 سالہ سب انسپکٹر تاجمیر شاہ کا نام شامل ہے، جو پشاور کے رہائشی تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ ایس آئی محمد اکرم کے طور پر کی گئی ہے۔
فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ”پاکستان کی سکیورٹی فورسز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں تاکہ پورے پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔”
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت متعدد رہنماؤں نے متاثرہ سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ہی ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔
پر تشدد واقعات میں اضافہ
اس واقعے سے عین ایک روز قبل ہی لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں تین مختلف واقعات میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
منگل کے روز پیش آنے والے ان واقعات میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا، جب کہ جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ایک اور ایک حملے میں تین فوجی جوان ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
اس کے علاوہ ضلع لکی مروت میں ایک پولیس افسر اور اس کے تین کمسن بھانجے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
نومبر 2022ء میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کے بعد سے پاکستان میں گزشتہ سال بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز نامی مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023ء میں عسکریت پسندوں کے 789 حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 1524 افراد مارے گئے جب کہ 1463 افراد زخمی بھی ہوئے، جو کہ پچھلے چھ سال کی سب سے بڑی سالانہ تعداد ہے۔
صرف خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہی بالترتیب 90 فیصد ہلاکتیں اور 84 فیصد حملے ہوئے۔ ان میں عسکریت پسندوں کے حملے اور سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں دونوں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی ایتھوپیا میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں، ٹیگرائے میں انٹرنیٹ سروس متاثر
25/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
25/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9181 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5266 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C