پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 6370 ہلاکتیں
👁️ 114 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 6370 ہلاکتیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29534 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 548 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 256 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 371 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6370 تک جا پہنچی ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 131404 ہوگئی ہے جب کہ 2439 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97533 ہے اور 2214 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13289 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36823 اور 1256 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2366 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3131 اور 73 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15832 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C