پاکستان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف پھر کارروائی کا عندیہ دے دیا
👁️ 254 بار دیکھا گیا
پاکستان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف پھر کارروائی کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن (ش ح ط) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں تقریباً 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو موجود ہیں۔ اگر طالبان حکومت نے ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پھر سے دہشت گرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کے مطابق ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے بتایا کہ ملک نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور ہماری بہادر فورسز اور عام شہریوں نے اس کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تباہ کن نتائج خطے پر اثر ڈال رہے ہیں، جنگ ختم ہو چکی ہے، اور افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دہشت گردوں کی متعدد دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا اور بین الاقوامی افواج کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید فوجی ساز و سامان کو ضبط کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ طالبان کی صفوں میں موجود عناصر ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں آزادانہ کارروائی کی اجازت دے رہے ہیں، جبکہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان مشترکہ تربیت، ہتھیاروں کی خرید و فروخت، اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہم آہنگ حملوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
پاکستان کے موقف کے مطابق، افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C