پاکستان نے بھارت کے سات نئے خوبصورت طیارے مار گرائے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 408 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارت کے سات نئے خوبصورت طیارے مار گرائے، امریکی صدر ٹرمپ
ٹوکیو (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ممکنہ جنگ رکوانے کے اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران سات بالکل نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے۔
ٹرمپ نے منگل کو جاپان میں کاروباری شخصیات کے ساتھ عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تجارت اور ٹیرف کے ذریعے جنگیں ختم کروائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’’اگر آپ انڈیا اور پاکستان کو دیکھیں تو وہ لڑ رہے تھے، سات طیارے مار گرائے گئے، سات بالکل نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے اور دو بڑی ایٹمی طاقتیں لڑ رہی تھیں۔‘‘
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ لڑائی بند کر دیں ورنہ امریکہ ان کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ تقریباً 24 گھنٹوں کے اندر صورتحال ختم ہو گئی اور یہ ان کے نزدیک ایک حیرت انگیز واقعہ تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان مئی میں انڈیا کے ساتھ جنگ رکوانے میں ٹرمپ کے کردار کا اعتراف کرتا آیا ہے اور امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ تاہم، انڈیا مسلسل دعویٰ کرتا رہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ دونوں ممالک کی براہِ راست سفارتکاری کے ذریعے ہوا اور اس میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C