پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھا دیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے، بھارتی حملے کا معاملہ یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خط کے ذریعے اٹھایا۔
پاکستان کی جانب سے یو این کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، حملے کا مقصد پاکستان کے خلاف فاسٹ فلیگ آپریشن کی تیاری لگتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقبل مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا، اور یو این پر زور دیا ہے کہ بھارتی حملے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5185 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C