پاکستان نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
👁️ 410 بار دیکھا گیا
پاکستان نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کی طرف سے منگل 30 ستمبر کے روز بتایا گیا کہ اس نے طویل فاصلے تک زمین سے زمین تک مار کر سکنے والے ایک کروز میزائل کا نیا تجربہ کیا ہے، جس کی تیاری کا مقصد ملک کے روایتی میزائل دفاعی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل ’فتح چار‘ طرز کا ہے، جو زمین سے زمین تک 750 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ فتح چار کا یہ ٹیسٹ فائر کہاں کیا گیا۔
پاکستان آرمی کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس میزائل کی خاص بات اس پر نصب انتہائی جدید طرز کے ایوییانک اور نیوی گیشن نظام ہیں۔
پاکستانی فوج نے مزید بتایا کہ یہ کروز میزائل دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو کامیابی سے چکمہ دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس کی مدد سے ’’پاکستان کی روایتی میزائلوں کے شعبے میں ہلاکت خیز صلاحیت‘‘ کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔
پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے ملک میں ہی تیار کردہ کروز میزائلوں اور دیگر بڑے ہتھیاروں کے بار بار تجربات اس لیے بھی کیے جاتے ہیں کہ دیرینہ حریف ہمسایہ ملک بھارت کو، جس کے ساتھ وہ کئی جنگیں لڑ چکا ہے، یہ دکھایا جا سکے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جنگی خطرے یا حملے کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C