پاکستان نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست طالبان کو دیدی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
پاکستان نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست طالبان کو دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست افغان طالبان کے حوالے کر دی ہے۔
طالبان رہنماء ہیب اللہ اخونزادہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کی شکایات کے ازالے کیلئے تین رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فہرست فراہم کی گئی ہے، طالبان افغانستان میں حکومت سازی کرنے میں مصروف ہیں اور ایسے میں پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس کے حوالے کے خلاف ایکشن لینے کیلئے افغان طالبان کیساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیتے ہوئے ٹی ٹی پی کے طالبان کو افغانستان سے نکل جانے کا حکم بھی دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے عسکریت پسندوں کو تشدد سے روکنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی تین رکنی کمیشن طالبان رہنماء ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی ہدایت پر بنایا۔
رپورٹ کے مطابق کمیشن نے پاکستانی طالبان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے معاملات حل کریں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عام معافی کے عوض اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان چلے جائیں تاہم وائس آف امریکہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کالعدم جماعت ہے اور پاکستان کا موقف ہے کہ ٹی ٹی پی نے ملک میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
جمعہ کو پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا معاملہ افغان طالبان کے سامنے اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4693 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3504 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C