پاکستان نے کشمیر میں غیر ملکی جنگجوؤں کی منتقلی کی بھارتی رپورٹس مسترد کردی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان نے کشمیر میں غیر ملکی جنگجوؤں کی منتقلی کی بھارتی رپورٹس مسترد کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی صفوں کو مبینہ طور پر تقویت دینے کے لیے شام سے غیرملکی جنگجوؤں کی منتقلی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے کو ’جعلی خبر‘ قرار دے کر مسترد کردیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں’جعلی خبروں‘ کی بنیاد پر چھیڑی گئی اس بحث کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی جنگجوؤں کو منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ’جھوٹ‘ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے شام میں لڑنے والے ایک ترک عسکریت پسند گروہ کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا منصوبہ ہے، مزید یہ کہ ترک افسران کو اس مقصد کے لیے اعزاز، جرابلس، الباب، عفرین اور ادلب سے رجسٹرنگ افسرز بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ’اس طرح کی بھارتی چالیں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئیں، بھارت اس طرح کا جھوٹ پھیلا کر نہ غیرقانونی اور غیر انسانی بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جائز جدوجہد پر پردہ ڈال سکتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے ’بے بنیاد الزامات‘ نے صرف ’پاکستان مخالف‘ حکمت عملی کو مزید فروغ دیا جو آر ایس ایس نظریے کی حامل بی جی پی حکومت اکثر استعمال کرتی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بھارت جھوٹ اور جعلی خبروں میں مزید وقت برباد کرنے کے بجائے اپنی بین الاقوامی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی تعمیل پر زور دے اور کشمیروں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قراردوں کے مطابق خودارایت کا حق استعمال کرنے دے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C