پاکستان: پنجاب بھر سے 7 دہشت گرد گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستان: پنجاب بھر سے 7 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، 2 موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حیات اللّٰہ، شین خان، محمد صدیق، ظہور احمد، اکرام خان، مبشر علی اور خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کیا تھا، جن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26333 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9188 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C