پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 ایکسٹینڈڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 98 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 ایکسٹینڈڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن جدید ایویانکس اور جدید نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے، جبکہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی اور عملی پیمانوں کی بھی کامیاب توثیق کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نئے ذیلی نظام میزائل کی نشانہ لگانے کی درستگی اور بقا کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
فتح 4 کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔
اعلیٰ عسکری قیادت نے میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی صلاحیتوں، محنت اور عزم کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C