پاکستان کو حق نہیں کہ دیگر ممالک سے تعلقات پر اثرانداز ہو، افغان وزیر خارجہ
👁️ 288 بار دیکھا گیا
پاکستان کو حق نہیں کہ دیگر ممالک سے تعلقات پر اثرانداز ہو، افغان وزیر خارجہ
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان پر مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کو یہ حق نہیں کہ وہ طالبان کو یہ ہدایات دے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کیسے رکھے۔‘
امیر خان متقی نے بدھ کے روز کابل میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان میں فیصلے کرنے اور حکم جاری کرنے کا اختیار کسی ایک فرد یا انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔ وہاں فیصلہ سازی کا کوئی ایک ’مرکز‘ نہیں، یعنی پاکستان میں حکمران کون ہے اور فیصلہ کون کرتا ہے یہ واضح نہیں۔ ‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ نے کل اسحاق ڈار (پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ) کو سنا ہوگا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے فلاں مسئلے پر آرمی چیف اور وزیراعظم دونوں سے اجازت لی۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس ملک میں کتنے حکمران ہیں؟‘
متقی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان نے پاکستان کے ساتھ رواداری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پاکستان نے بارہا افغانستان کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، تجارتی راستے بند کیے اور افغان پناہ گزینوں کو کسی نہ کسی بہانے سے ہراساں کیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پاکستان نے کبھی ہم پر الزام لگایا کہ ہم پاکستانی طالبان ہیں اور جب ہم اس معاملے پر تھوڑا آگے بڑھے تو انھوں نے کہا کہ یہ بلوچ تحریک ہے اور جب ہم اس سے بھی آگے گئے تو انھوں نے کہا کہ اس میں انڈیا ملوث اور شامل ہے۔‘
افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے انڈیا کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ہیں، ہماری سیاست آزاد اور خودمختار ہے۔ ہمیں سب کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حق ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C