پاکستان کی انڈیا کو وارننگ: کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا
👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان کی انڈیا کو وارننگ: کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کشیدگی بڑھانے میں پہل نہیں کرے گا لیکن واضح کرتے ہیں اگر انڈیا نے کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔‘
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر احمد شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جہاں پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان بھی موجود ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پہلگام حملے میں انسانی جانوں کی ہلاکت پر دُکھ ہوا ہے۔‘
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلے بھی کہا ہے اور ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے اور ہم نے اس واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔‘
اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا بتائے کسی اہم شخصیت کے دورے پر ہی وہاں ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ پہلگام واقعے پر انڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد انڈیا نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انڈیا دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’انڈیا جان بوجھ کر خطے میں حالات کو کشیدہ کر رہا ہے اور پاکستان موجودہ صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی دُنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان کی فوج الرٹ اور چوکس ہے اور انڈیا نے کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ انڈیا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا اور پاکستان کی قومی سلامتی کونسل کا واضح پیغام ہے کہ پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم خود دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے ہم سے بہتر اس درد کو کوئی نہیں سمجھ سجھ سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ’پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات انڈیا میں پلان کیے گئے اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کے پیچھے بھی انڈیا ملوث ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنے شہریوں کے قتل پر انڈیا کا احتساب کریں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C