پاکستان کی بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی خبروں کی تردید
👁️ 195 بار دیکھا گیا
پاکستان کی بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی ) پاکستان کی وزارت خارجہ نے انڈین فوج اور میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اسلام آباد کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین ٹو میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انڈیا کے بعض ذرائع ابلاغ نے انڈین فوج کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری صلاحیت کے حامل شاہین میزائل انڈیا کی جانب داغے تھے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دعوے انڈین فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر انڈین فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا۔
تاہم تب تک انڈین میڈیا کے کچھ چینلز نے بغیر تصدیق کے اس ’جھوٹی خبر‘ کو پھیلا دیا تھا، افسوس کی بات ہے کہ بعض انڈین ادارے اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈین فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی ہے اور اس غلط پوسٹ کے لیے نہ تو کوئی وضاحت پیش کی ہے اور نہ ہی اسے واپس لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ’تجزیہ کاروں کا مشاہدہ ہے کہ اس طرح کی غلط اطلاعات کی مہمات آپریشن سندور میں انڈیا کو ہونے والی شکست پر پردہ ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی جانب سے دکھائی جانے والی روایتی فوجی صلاحیتوں کا نتیجہ تھی۔‘
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے ایک گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی طرف سے نام نہاد ’جوہری بلیک میلنگ’ کے بے بنیاد الزامات کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی 12 مئی 2025 کی پریس ریلیز میں درج ہیں۔ پاکستانی افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل، ایف 1 اور ایف 2 کے ساتھ ساتھ جدید گولہ بارود کا استعمال کیا۔
اس کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ کِلر ڈرون اورطویل فاصلے تک مار کرنے والی توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔
بیان کے مطابق انڈیا اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ان ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گئے فوجی مقامات کی فہرست بھی آئی ایس پی آر کے 12 مئی کے پریس ریلیز میں موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی مجروح کرتا ہے۔
پاکستان کے پاس کون کون سے میزائل ہیں؟
فتح ون پاکستان کا تیار کردہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے۔ اس سیریز میں ایک اور میزائل فتح ٹو بھی شامل ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 400 کلومیٹر تک کے فاصلے پر مار کرنے والے اس میزائل میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائلوں میں ہتف سیریز کے ہتف ون اور نصر میزائل شامل ہیں جو 60 سے 100 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس کے بعد مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی باری آتی ہے جن میں 200 کلومیٹر رینج والا ابدالی، 300 کلومیٹر تک مار کرنے والا غزنوی، 350 کلومیٹر کی رینج والا رعد، 700 کلومیٹر کی رینج والا بابر اور ساڑھے سات سو سے ایک ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا شاہین ون میزائل شامل ہیں۔
اپریل 2025 میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد شروع ہونے والی انڈو پاک کشیدگی کے دوران پاکستان نے ابدالی میزائل کے ایک اور ورژن کا تربیتی تجربہ کیا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے یہ میزائل 450 کلومیٹر فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے میڈیم رینج میزائلوں میں غوری ون اور ٹو، ابابیل اور شاہین ٹو اور شاہین تھری شامل ہیں۔ ان میں سے غوری ون 1500 کلومیٹر جبکہ غوری ٹو دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر نشانہ لگا سکتے ہیں جبکہ ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے۔
شاہین ٹو اور تھری پاکستان کے سب سے زیادہ فاصلے پر نشانہ بنانے والے میزائل ہیں جن کی رینج 2500 سے 2750 کلومیٹر تک ہے۔
ابابیل اور شاہین تھری ملٹیپل ری انٹر وہیکل یا ایم آر وی کہلاتے ہیں جو دشمن کے بیلسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ کو شکست دینے اور بے اثر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ماہرین کے خیال میں یہ پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں یہ سب سے بہترین صلاحتیوں والے میزائل سسٹمز ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C