پاکستان کی ثالثی میں ایران کی نئی تجویز امریکہ کو پہنچا دی گئی
👁️ 583 بار دیکھا گیا
پاکستان کی ثالثی میں ایران کی نئی تجویز امریکہ کو پہنچا دی گئی
اسلام آباد/تہران (ڈیلی اردو/روئٹرز) ایران کی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی ہے کہ ایک نظر ثانی شدہ تجویز پاکستان کی ثالثی میں امریکی حکام کو پہنچا دی گئی ہے۔
ادھر خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک پاکستانی سورس کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’’زیادہ وقت نہیں بچا‘‘۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی کہ تہران کے مؤقف کو ’’پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دیا گیا ہے‘‘، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی ایران جنگ کے بعد آٹھ اپریل سے جنگ بندی برقرار ہے لیکن پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ یہ جنگ بندی ’’انتہائی نازک حالت‘‘ میں ہے۔
ایک پاکستانی ذریعے نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر روئٹرز کو یہ تصدیق تو کی کہ نظرثانی شدہ ایرانی تجویز امریکہ کو پہنچا دی گئی ہے تاہم اس نے بھی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ جب اس عہدیدار سے پوچھا گیا کہ اختلافات ختم کرنے میں وقت لگ سکتا ہے، تو انہوں نے کہا کہ دونوں فریق ’’اپنی شرائط بدلتے رہتے ہیں، لیکن ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔‘‘
واشنگٹن نے تہران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرے اور آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرے۔ دوسری جانب ایران نے جنگی نقصانات کے ازالے، اپنی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کے خاتمے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ’’وقت ختم ہو رہا ہے‘‘۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ منگل کو اعلیٰ مشیروں سے ملاقات کریں گے تاکہ ممکنہ طور پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے آپشنز پر غور کیا جا سکے۔
جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے مگر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کی طرف ڈرون حملے جاری رہے ہیں۔
ناقدین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری اس تنازعے کی وجہ سے امریکہ میں نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن میں صدر ٹرمپ کو سیاسی خطرہ ہو سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے بعض حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں عوامی ناراضی کا باعث بن سکتی ہیں کیونکہ ووٹرز بیرون ملک جنگوں کے بجائے مہنگائی کے بارے میں زیادہ فکرمند ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C