28/August/2025

پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 3 افراد ہلاک،7 زخمی، کابل میں سفیر طلب

👁️ 414 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 3 افراد ہلاک،7 زخمی، کابل میں سفیر طلب

پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 3 افراد ہلاک،7 زخمی، کابل میں سفیر طلب

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان نے افغانستان کے صوبوں خوست اور ننگرہار میں ڈیورنڈ لائن کے قریب فضائی حملے کیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا ہدف پاکستانی طالبان اور حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانے تھے۔

 

افغان وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کے بعد کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ان حملوں میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ پاکستان نے تاحال ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

 

افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستانی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دیا اور اپنے بیان میں کہا:“امارتِ اسلامی افغانستان کی وزارتِ خارجہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوج کی جانب سے شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام افغانستان کی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی ہے۔”

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ:  پاکستانی فریق کو یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا تحفظ امارتِ اسلامی کی سرخ لکیر ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔”

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C