پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے پاک انڈیا سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) انڈیا کے ایک اور جوان کو واپس بھیج دیا ہے۔
A Border Security Force (#BSF) #jawan, who inadvertently crossed over to the Pakistani side on Wednesday in the #Punjab sector, has been captured by Pakistan Rangers and his handing back is awaited, officials saidhttps://t.co/AzgcDRQVfC
— The Hindu (@the_hindu) December 8, 2022
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف انڈیا کا جوان بدھ کی صبح ہیڈسلیمانیکی کے علاقہ میں پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
بی ایس ایف پنجاب سے تعلق رکھنے والا اہلکار بین لاقوامی سرحد پر پٹرولنگ کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں سے الگ ہوگیا اورشدید دھند کے باعث پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا،اس واقعہ کے بعد پاکستان رینجرز اوربی ایس ایف کے مقامی کمانڈروں کے مابین فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں بی ایس ایف حکام نے تسلیم کیا کہ ان کا جوان غلطی سے رائفل سمیت پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
پاکستان رینجرز نے خیرسگالی کے طور پر جمعرات کے روز بھارتی اہل کار کو واپس بی ایس ایف کے حوالے کردیا، واضع رہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسی سیکٹر میں کسی بی ایس ایف اہل کار کا پاکستانی حدود میں داخل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے بی ایس ایف حکام بارڈر پر تعینات اپنے جوانوں کو پٹرولنگ کے لیے جدید آلات اورسہولتیں فراہم نہیں کرتے،شدید سردی میں بھارتی جوان جسم کو گرم رکھنے کے لیے شراب پیتے ہیں اورنشے کی وجہ سے راستہ بھول جاتے ہیں،دوسری طرف پاکستان رینجرز نے ابھی تک آفیشل طور پر اس واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C