پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث داعش کے 8 ارکان ہلاک، 7 گرفتار، ترجمان افغان طالبان
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث داعش کے 8 ارکان ہلاک، 7 گرفتار، ترجمان افغان طالبان
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے اس خطرناک نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا۔
2 دسمبر کو افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت پر ایک حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا اور پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامی کے خلاف قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔
ٹوئٹر پر پیغام میں ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ بدھ کو کابل میں دولت اسلامیہ کے خطرناک نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا جو پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔
جزئیات اخیر عملیات روز گذشته:
ناوقت روز گذشته در ولایت های کابل و نیمروز یک شبکه خطرناک و مهم داعشی ها که بر هوتل لانگان (محل بودوباش اتباع چینی)، میدان هوایی و سفارت پاکستان در کابل حملات را تنظیم و انجام داده، همچنان بر بعض جاهای مهم دیگر حملات را پلان گذاری کرده بودند.
۳/۱— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 5, 2023
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز میں بھی دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بدھ کے آپریشن میں داعش کے 3 ٹھکانے تباہ کیے گئے، 8 ارکان ہلاک اور 7 گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
در نتیجه آن هرسه مخفی گاه از بین برده شد، ۸ تن داعشی مشمول اتباع خارجی کشته و ۷ تن زنده دستگیر شدند
، مقدار زیاد اسلحه سبک، بمب های دستی، ماین ها، واسکت ها و مواد منفجره به دست آمد.
همچنان تعداد افراد مشکوک بخاطر بازرسی بیشتر توقیف شدند.
۳/۳— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 5, 2023
وہ کہتے ہیں کہ داعش کے اس نیٹ ورک نے مزید حملوں اور اہداف کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C