پاکستانی صوفی کی بھارت میں تدفین نہیں ہوگی، سپریم کورٹ
👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستانی صوفی کی بھارت میں تدفین نہیں ہوگی، سپریم کورٹ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی شہری کی باقیات کو بھارت میں دفن کرنے کا مطالبہ کرنے کا کسی کو آئینی حق نہیں ہے۔ بنگلہ دیش میں مدفون ایک پاکستانی صوفی نے اپنی جائے پیدائش الہ آباد میں دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی مرد یا عورت، جو بھارت کا شہری نہ ہو، اس کی میت کو تدفین کے لیے بھارت لانے کا مطالبہ کرنے کا کسی کو آئینی حق حاصل نہیں ہے۔
عدالت عظمیٰ نے اسی کے ساتھ بنگلہ دیش میں فی الحال مدفون ایک پاکستانی شہری صوفی شاہ محمد عبدالمقتدر شاہ مسعود احمد کی وصیت کے مطابق ان کی باقیات کو ان کی جائے پیدائش اترپردیش صوبے کے شہر پریاگ راج (سابقہ الہ آباد) میں دفن کرنے کے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا، “اس طرح کی درخواست پر غور کرنے کی راہ میں بہت ساری رکاوٹیں حائل ہیں۔ اس شخص نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہے۔ ایسا کوئی آئینی حق نہیں ہے جس کی بنیاد پر درخواست دہندہ یہ دعویٰ کرسکے کہ متوفی کی باقیات کو ڈھاکہ سے، جہاں وہ مدفون ہے، بھارت لانے کی اجازت دی جائے۔اس کے علاوہ قبرکشائی جیسے دیگر مسائل بھی ہیں۔ ہمارے خیال میں اصولی طور پر ایسا کرنا نہ تو مناسب ہوگا اور نہ ہی قانونی، کہ عدالت یہ حکم دے کہ ایک ایسے شخص کو جس نے باضابطہ اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک غیر ملکی شہری ہے، اس کی آخری رسومات کے لیے بھارت لایا جائے۔”
کیا ہے معاملہ؟
درخواست دہندہ کی وکیل نے عدالت سے کہا کہ شاہ محمدعبدالمقتدر شاہ مسعود احمد پریاگ راج میں پیدا ہوئے تھے۔ لیکن سن 1992 میں پاکستان ہجرت کرگئے، جہاں انہوں نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کرلی۔ انہیں فروری 2008 میں پریاگ راج کے درگاہ حضرت ملاّ سید محمد شاہ کا سجادہ نشین منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 8 مارچ 2021 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور انتقال کے بعد درگاہ میں ہی دفن کرنے کی وصیت کی۔
شاہ محمد عبدالمقتدر شاہ مسعود احمد اپنے مریدین سے ملاقات کے لیے بنگلہ دیش گئے تھے جہاں 21جنوری 2022 کو ڈھاکہ میں ان کا انتقال ہو گیا اور وہیں انہیں دفن کردیا گیا۔ درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ وہاں ان کی قبر بے توجہی کا شکار ہے۔
درخواست دہندہ کی وکیل کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت کو کوئی اعتراض نہ ہو اور اگر بنگلہ دیش کی حکومت قبر کشائی کے بعد میت کو لانے کی اجازت دے دیتی ہے تو بھارتی حکومت کو دوبارہ تدفین کے لیے ان کی میت کو بھارت لانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
درخواست دہندہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی مرکزی حکومت کو گزشتہ دو برسوں سے اس سلسلے میں خطوط لکھ رہے ہیں لیکن آج تک کوئی بھی جواب نہیں موصول ہوا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں حکام کو جواب دینے کا حکم دے۔
بھارتی عدالت عظمیٰ نے کہا، “اس کیس میں کوئی وزن نہیں ہے۔ آخر کوئی شخص جو بھارت کا شہری نہ ہو، اس کے اہل خانہ یا عقیدت مندوں کا گروپ یہ کیسے کہہ سکتا ہے ہم مذکورہ شخص کو یہاں دفن کرنا چاہتے ہیں؟ جب کہ وہ شخص ایک غیر ملکی شہری ہے۔”
چیف جسٹس چندرچوڑ کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ شخص این آر آئی (غیر مقیم بھارتی) ہوتا تو عدالت شاید اس پر غور بھی کرتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C