01/October/2025

پاکستانی طالبان نے ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 اہلکار اغوا کرلیے

👁️ 275 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی طالبان نے ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 اہلکار اغوا کرلیے

پاکستانی طالبان نے ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 اہلکار اغوا کرلیے

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے تین اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود گاؤں کڑی حیدر میں پیش آیا، جہاں چھٹی پر گھر آئے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین اہلکاروں کو مسلح افراد لے گئے۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغویوں میں پولیس کانسٹیبل ارشاد، کانسٹیبل نجیب اور سکیورٹی فورسز کا اہلکار نورشید شامل ہیں، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ قریبی دیہات میں ناکہ بندی بھی کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ چند روز قبل عمر خیل سے پولیو مہم کے دوران تین پولیو ورکرز کو بھی مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔ اسی طرح ٹانک اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں اغواء کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C