پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
پشاور(ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 مبینہ ڈرونز کو سکیورٹی فورسز کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز آج صبح مختلف مقامات سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ ان میں سے 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کی موجودگی کا بروقت سراغ لگایا، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لے کر اس کی جانچ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر فضائی نگرانی اور دفاعی نظام مسلسل فعال ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ فضائی دراندازی سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈرونز کی پاکستانی حدود میں آمد کا واقعہ پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے تناظر میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی دراندازی کا مقابلہ کرنے اور شہریوں و اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کرم سیکٹر میں بھی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جن کے حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں سرحد پار متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان واقعات کے بعد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C