پاکستانی نوجوان فیض اﷲ آرائیں کا کارنامہ، ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن بنالی
👁️ 169 بار دیکھا گیا
پاکستانی نوجوان فیض اﷲ آرائیں کا کارنامہ، ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن بنالی
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے کم عمر نوجوان نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے موبائل سیکیورٹی ایپلی کیشن کرائٹر ( CRIGHTER) متعارف کرادی۔
گوگل پلے اسٹور پر CRIGHTER کے نام سے موجود ایپلی کیشن کو اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی ہوئی یہ ایپلی کیشن کسی ناخوشگوار واقعہ، اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال میں تین مرتبہ پاور بٹن کو مسلسل پریس کرنے پر لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویر مخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہل خانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہوجاتی ہے۔
کم عمر ترین گیم ڈیولپر کا اعزاز رکھنے والے گلستان جوہر کے رہائشی 18 سالہ فیض اﷲ آرائیں آٹھویں جماعت میں جمپ اینڈ کیچ نامی گیم تیار کر چکے ہیں جسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی جب کہ فیضﷲ نے اپنی نئی ایپلی کیشن بارے میں بتایا کہ اس ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد صارفین کو ہنگامی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو ان کی لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے اس ایپلی کیشن کی مدد سے ان علاقوں کی بھی نشاندہی ہوسکے گی جہاں صارفین کو زیادہ تعداد میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس طرح ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے والے صارفین نقشہ پر دیے گئے مقامات کی مدد سے جان سکیں گے کہ شہر یا کسی مخصوص علاقے میں آمدورفت کے دوران خیال رکھیں۔
فیض اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے لیے بھی بے حد کارآمد ہے، اس ایپلی کیشن کی مدد سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اپنے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پر قابو پانے کے لیے کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں اور ابتدائی چند منٹوں میں موصول ہونے والا ڈیٹا جرائم کی تفتیش میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔
فیض اللہ نے یہ بھی بتایا کہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارف کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہوگا اور صرف صارف کی جانب سے درج یا مقرر کیے گئے ای میل پر ہی ہنگامی حالت سے متعلق تفصیلات موصول ہوں گی۔ ایپلی کیشن جنوری 2019 میں گوگل پلے اسٹور پر پیش کی گئی جسے اب تک 5 ہزار سے زائد صارفین ڈاﺅن لوڈ کرچکے ہیں اور بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C