پاکستانی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
👁️ 190 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد/ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ہوں گے، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف سعودی اور قطری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شہباز شریف ترکی بھی جائیں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ لیڈرز پینل میں شریک ہو کر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ امریکی ایرانی مذاکرات کے تناظر میں یہ دورے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
جنگ میں سیزفائر کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو ہوا تھا جو بنا کسی معاہدے کے ختم ہوا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی رواں ہفتے اسلام آباد میں ہی منعقد ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس جانب اشارہ کر چکے ہیں۔
سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کیلئے مزید 3 بلین ڈالر کی مدد
پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو تین بلین ڈالر کی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ پہلے سے موجود پانچ بلین ڈالر کے سعودی ڈیپازٹ کو اب سالانہ رول اوور کے سابقہ طریقہ کار کے بجائے طویل مدت کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے اور بیرونی کھاتوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مارکیٹ کی ضروریات اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مالی ذخائر برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں میں دیگر ہم منصب شخصیات اور رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اورنگزیب ان دنوں واشنگٹن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر پاکستان کے حالیہ سفارتی کردار کو تسلیم کر رہی ہے جس کے ذریعے ان فریقین کے درمیان مکالمہ ممکن بنانے میں مدد ملی، جو دہائیوں سے آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت نہیں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عالمی پذیرائی اور سعودی عرب کی بروقت مالی معاونت پاکستان کو، خاص طور پر معیشت اور بیرونی کھاتوں کے حوالے سے، مستقبل کے لیے اہم اعتماد اور رفتار فراہم کرے گی۔
متحدہ عرب امارات کو قرض کی ممکنہ واپسی
پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ممکنہ طور پر 3.5 بلین ڈالر کا قرض واپس کرنے جا رہا ہے۔ لیکن اس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2018ء میں دو بلین ڈالر کے ڈیپازٹس دیے گئے تھے جو گزشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان کے پاس موجود ہیں اور وہ کئی بار رول اوور ہوئے تاہم گزشتہ سال دسمبر میں اسے سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرنے کی بجائے متحدہ عرب امارات نے اسے قلیل مدت پر کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
رواں سال فروری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو بلین ڈالر کو دو مہینوں کے لیے رول اوور کیا گیا جس کی مدت اپریل میں پوری ہو رہی ہے اور اب پاکستان کی جانب سے اسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس لیے پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو ایک خاص سطح پر بحال رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب سعودی عرب کی طرف سے اس ضمن میں مدد کا اعلان سامنے آیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے باعث پاکستان کی معاشی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان میں معاشی شرح نمو کا تخمینہ کم کر کے 3.5 فیصد کر دیا ہے جبکہ ملک میں افراط زر کی شرح بڑھ کر 8.4 فیصد ہو جانے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C