پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کو چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیدیا گیا۔ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 8 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔
کینیڈا میں قائم گلوبل سیٹیزن شپ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ’آرٹن کیپیٹل‘ نے اپنا نیا پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں درجے پر رکھا گیا ہے۔
آرٹن کیپیٹل‘ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنزاور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو بولیویا، برونڈی، کیپ ورڈے، کوموروس، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، پلاؤ، روانڈا، سمووا، سیرا لیون، صومالیہ اور دیگر ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔
آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں نمبر پر صومالیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر 44 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا ہے، جس میں سے 10 ممالک مکمل ویزا فری ہیں اور 34 آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔
پاکستان کے بعد عراق 95 ویں نمبر کیساتھ دوسرے، شام 96 ویں نمبر کیساتھ تیسرے اور افغانستان 97 ویں نمبر کے ساتھ دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔
یمن 93 ویں، بنگلہ دیش 92 ویں، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین 91 ویں اور ایران کو 90 ویں نمبر کے ساتھ پاکستان سے زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں کے شہری بغیر ویزہ 180 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
ہالینڈ، آسٹریا، جرمنی، سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 173 ممالک کا دورہ کرنے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں۔
امریکا، پولینڈ، آئرلینڈ، ڈنمارک، بیلجیئم، نیوزی لینڈ، پرتگال اور ناروے کے لوگ 172 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں، یوکرین نے اپنا 20 واں نمبر برقرار رکھا، 2021 میں یوکرین کو 127 ممالک تک ویزہ فری رسائی حاصل تھی جو بڑھ کر 144 ہوگئی۔
فہرست میں بھارت کا پاسپورٹ 72 ویں نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 24 ممالک میں ویزا فری انٹری اور 48 ممالک میں آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے۔
رواں سال کے دوران دنیا کے ہر ملک کا پاسپورٹ طاقتور ہوا جس کی وجہ سفری سہولیات کو آسان بنا کر معاشی فوائد حاصل کرنے کی کوشش ہے، یہ درجہ بندی دنیا بھر میں نقل و حرکت میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C