پرویز مشرف کا اوپن اینڈشٹ کیس تھا، اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی میں نے دانا نہیں چگا: چیف جسٹس
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پرویز مشرف کا اوپن اینڈشٹ کیس تھا، اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی میں نے دانا نہیں چگا: چیف جسٹس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی سزائے موت سے متعلق کہا ہے کہ کئی مواقع پر لالچ دی گئی اور دانا ڈالا جاتا رہا لیکن میں نے دانا نہیں چُگا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ عدل کریں تو کسی بات کا کوئی خوف نہیں ہوتا، کئی موقعوں پر لالچ دیا گیا اور اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی
ان کا کہنا ہے کہ دانا ڈالا جاتا ہے لیکن میں نے دانا نہیں چگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کے دور رس اثرات ہوں گے جو آپ کو بعد میں پتہ لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیمبرج، ہارورڈ میں فیلوشپس کی آفر ہوئی جو میں نے قبول کرلی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پاناما کیس کے فیصلے میں گاڈ فادر نہیں لکھا لیکن عرفان قادر نے 100 مرتبہ پروگراموں میں کہاکہ میں نےنوازشریف کوگاڈ فادرلکھا، پھر سسیلین مافیا کی بات بھی مجھ سے جوڑ دی گئی۔
’ممتاز قادری کیس کے فیصلے کے بعد راحیل شریف نے کہا آپ کو سیکیورٹی دیں گے‘
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ قادری کیس کے فیصلے پر اس وقت کے جنرل راحیل شریف کا پیغام ملا کہ آپ کو سیکیورٹی دیں گے، ایک دن سوچا پھر جواب دیا اگر ایک دفعہ سیکیورٹی کی گود میں بیٹھ گئے تو نکل نہیں سکیں گے۔
جسٹس آصف سعید نے مزید کہا کہ انگریز نے اپنے گزٹیئر میں لکھا کہ پنجابی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہو تو اسے لیڈ کرو، سندھی کا استحصال، پٹھان کو رشوت اور بلوچ کو عزت دو۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے سربراہ کو نامزد کیا لیکن نوٹیفکیشن کے بعد سیکرٹری لاء کو ہٹا دیا گیا، قانون کی حکمرانی سے معاشرے اور ملک ترقی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں خصوصی عدالت نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو غدار قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
خصوصی عدالت کے مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔
فیصلے کے مطابق پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے۔
تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔ جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جج نظر محمد اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
پاک فوج نے بھی سابق آرمی چیف کو غدار قرار دینے اور سزائے موت کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف غدار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے پر فوج میں غم و غصہ اور اضطراب ہے، کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C