پشاور: احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی نئی مثال ہے، اسفند یار ولی خان
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پشاور: احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی نئی مثال ہے، اسفند یار ولی خان
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی ایک نئی اور تازہ مثال ہے، احتساب اگر واقعی کرنا ہے تو بلا امتیاز کریں جس کا آغاز خود مجھ سے اور عمران خان سے کی جائے۔
ولی باغ چارسدہ سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی کرپشن پر خاموشی اور اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے تاثر مل رہا ہے کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن رہنمائوں کو خاموش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ کل کو عمران خان نہیں ہوگا، پھر کیا کریں گے؟ سیاسی گرفتاریوں سے اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کی غلط روایت بنائی جارہی ہے جو ملک کے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف الزام لگانے اور پیشی پر گرفتار کرنے سے سیاسی انتقام واضح ہوگئی ہے، اس سے پہلے بھی کئی اپوزیشن رہنما صرف الزامات کی بنیاد پر جیل میں ہیں۔ عمران خان اور اسکی ٹیم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لے رہی ہے، نیب کی جانب سے بی آر ٹی، مالم جبہ سکینڈل پر خاموشی اور حکومتی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنا احتساب کو سیاسی انتقام ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائے کہ انہیں وراثت میں کیا کچھ ملا اور آج انکے اثاثے کتنے ہیں؟ انکے اثاثے اگر بڑھے ہیں تو ذریعہ معاش کیا ہے؟ علیمہ باجی نے تو سلائی مشینوں سے اربوں کمائے، موصوف بتائیں گے کہ وہ خود شاہانہ زندگی کس طرح بسر کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C