پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت نے داعش کے 2 دہشت گردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا
👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت نے داعش کے 2 دہشت گردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے داعش کے 2 دہشت گردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق خودکشں بمبار سمیت 2 گرفتار دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار جبکہ دوسرا بمبار کا سہولت کار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے 2 خودکش جیکٹس، 3 دستی بم، پستول اور موبائلز برآمد ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد پشاور میں ہدف کے لیے موجود تھے۔
تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار دہشتگرد مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی خان کو نشانہ بنانے والے تھے۔
یاد رہے کہ 12 جنوری کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے متنی کے علاقے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دہشت گرد عادل عرف امین اور طاہر خان عرف عباس گرفتار کرلیے تھے، جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ افغانستان میں دہشتگردی کی فدائی تربیت حاصل کرنے والے داعش کے 2 خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C