پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کے نیٹ ورک کی نشاندہی، 150 سے زائد افراد سے تحقیقات
👁️ 249 بار دیکھا گیا
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کے نیٹ ورک کی نشاندہی، 150 سے زائد افراد سے تحقیقات
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے صدر میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر گزشتہ ماہ ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں شامل خودکش بمباروں کا تعلق ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تھا۔
حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں نے واردات سے قبل پشاور میں قیام کیا اور شہر کے مختلف راستوں اور حساس مقامات سے بخوبی واقف ہو گئے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ خودکش بمباروں کو نہ صرف رہائش فراہم کی گئی بلکہ خودکش جیکٹس کی تیاری اور فراہمی میں بھی سہولت فراہم کی گئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق اس کیس میں اب تک 150 سے زائد افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، جبکہ نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملے میں تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے، جبکہ خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔ تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 844 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4541 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C