پشاور: اے پی ایس حملے میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 102 بار دیکھا گیا
پشاور: اے پی ایس حملے میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پر حملے میں ملوث دہشت گرد جان ولی اور بھتہ خور حماد اشرف کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گرد جان ولی عرف شینا کو گرفتار کرلیا جو آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پر حملے میں ملوث تھا۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1496112565524611072?t=uYlBR9sRFtZO2-v5rYbGQw&s=19
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد جان ولی کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طور خم اڈہ کے قریب کارخانوں مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس دوران مزید انکشاف کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران بھتہ خور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پجگی روڈ کے ایک شہری محمود خان نے درخواست دی تھی کہ طالبان نے 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور تحریری خط لکھ کر گھر میں پھینکا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے شہری کی درخواست پر بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے تفتیشی ٹیم مقرر کی اور جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم حماد اشرف ولد محمد اشرف کو چارسدہ روڈ نزد بجگی روڈ پشاور سے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے میں 7 خودکش بمباروں نے جائے وقوع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری پاکستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2501 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C