پشاور: حیات آباد میں یکے بعد دیگرے دھماکے
👁️ 232 بار دیکھا گیا
پشاور: حیات آباد میں یکے بعد دیگرے دھماکے
پشاور (ڈیلی اردو رپورت) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خوا کے صوبائی حکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھروں کو نشانہ بنانے کے دو واقعات پیش آئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں فیز 6 گلی نمبر 3 میں انجینئر شکیل خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے بارودی مواد پھینکا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسرے واقعے میں فیز 6 گلی نمبر 4 میں کوئلے کے کاروبار سے وابستہ شفیق آفریدی کے گھر کے باہر ایک ڈبے میں رکھا گیا بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عبد اللہ احسان، ایس ڈی پی او حیات آباد محمد جنید کھرل، ایس ایچ او تھانہ تاتارا ارشاد عمر اور بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بی ڈی یو نے استعمال ہونے والے بارودی مواد کی تصدیق کر لی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد پشاور کے ان درجنوں تاجروں، صنعتکاروں، ڈاکٹروں اور پراپرٹی ڈیلرز میں شامل ہیں جنہیں ماضی میں بھی بھتے کی کالز اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں، اور حالیہ دنوں میں ایسی کالز دوبارہ موصول ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بھتہ خوری عموماً دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ان افراد کو نشانہ بنا کر کی جاتی ہے جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں شمالی، جنوبی وزیرستان، مہمند اور بنوں سے اس نوعیت کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی افغانستان کے کوڈ والے نمبرز سے بھتے کی کالز موصول ہونے کی شکایات ملتی رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3394 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C