16/September/2024

پشاور: ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور:  ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ

پشاور: ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ

پشاور(ڈیلی اردو)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کی طرف 2 راکٹ فائر کیے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جو رات گئے تک جاری رہا۔

حملہ سے متعلق سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا ہے اور رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C