پشاور میں بھتہ مافیا نے ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے گھر تابوت بھجوا دیا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
پشاور میں بھتہ مافیا نے ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے گھر تابوت بھجوا دیا
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھتہ مافیا نے ڈرانے کے لئے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز کے بعد اب تابوت بھجوائے جانے لگے۔
پولیس کے مطابق ناملعوم افراد نے رقم کی وصولی کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر تابوت بھجوا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ فقیرآباد میں ایک ایسی ایف آئی آر درج کر ائی گئی ہے جس میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک غلام قادر نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ دہشت گرد دھمکی آمیز خطوط اور کالز کے بعد بھتا نہ دینے پر اب گھر تابوت بجھوا کر سنگین دھمکیاں دینے لگا ہے۔
غلام قادر نے ایف آئی آر میں پولیس کو بتایا کہ انہیں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں موصول ہورہی ہیں جس میں ملزمان ان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں جب بھتا نہ دیا گیا تو ان لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کے ہاتھ ایک خالی ’تابوت‘بجھوا دیا۔
غلام قادر نے مزید بتایا کہ کچھ روز قبل بھی ان کے دفتر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں خوش قسمتی سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ غلام قادر کے بقول بھتا خور شخص کال پر خود کو سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا ہے جس کے باعث ان کو اور ان کی فیملی کو جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر تابوت لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C