پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
👁️ 122 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
پشاور(ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے ارمڑ کے علاقے میں شمشتو کیمپ کے قریب کارروائی کے دوران داعش خراسان سے وابستہ 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کا ایک اہم اور مطلوب کمانڈر عمران عرف عبداللہ عرف بلال عرف ابوبکر بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کابل انگلش لینگویج سینٹر کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر دہشتگرد حساس تنصیبات، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں سمیت مختلف اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی تو اندر موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ڈرون کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی، 4 پستول، 2 دستی بم، 5 میگزین، ایک دیسی ساختہ بم اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے شواہد بھی محفوظ کیے۔
ہلاک دہشتگردوں میں عمران عرف عبداللہ عرف بلال عرف ابوبکر اور شاہد اللہ ولد معراج کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق عمران عرف ابوبکر مختلف اضلاع میں دہشتگردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت تقریباً 20 مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق وہ مولانا خان زیب، سینیٹر ہدایت اللہ اور ریحان زیب کے قتل کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران فروری 2026 میں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور کی معاونت اور ہدف تک رسائی میں کردار ادا کرنے کے شواہد سامنے آئے تھے، جبکہ شاہد اللہ پر مبینہ طور پر ہدف کی نگرانی اور نشاندہی کا الزام تھا۔
پولیس کے مطابق عمران عرف ابوبکر 2023 میں باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش حملے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری یا سراغ فراہم کرنے میں مدد دینے والے کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر افراد، اسلحے یا دھماکا خیز مواد کا سراغ لگایا جاسکے۔
پولیس حکام نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C