16/November/2023

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو کمانڈروں سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1725057781114527976?t=6XS59tfn3U_ElAhVpw-nag&s=19

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹیررسٹ (ایچ وی ٹی) دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ شینائے بھی شامل تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر سلمان احمد، دہشت گرد عمران محمد اور دہشت گرد حضرت عمر خالد بھی شامل ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C