پشاور میں ہزاروں افغان مہاجر بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع
👁️ 149 بار دیکھا گیا
پشاور میں ہزاروں افغان مہاجر بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع
پشاور (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور عالمی اداروں کی جانب سے امداد کی بندش کے نتیجے میں پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے گھرانوں کے ہزاروں طلبا و طالبات کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔
بعض عالمی امدادی تنظیموں کی جانب سے امداد بند ہونے کے بعد ایسے تعلیمی ادارے چلانے کے لیے کئی نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بچوں سے ماہانہ فیس طلب کرنا شروع کر دی تھی، جس کے بعد زیادہ تر والدین نے اپنے بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا۔
ایسے تقریباﹰ سبھی افغان اسکول کرائے کے مکانوں میں قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ماہانہ کرائے اور اپنے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کے علاوہ بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی مجموعی طور پر خطیر رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بچوں سے فیس طلب کی گئی تو بہت سے طلبا و طالبات کے والدین نے اپنے بچوں کو مجبوراﹰ اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
اس کا سبب یہ ہے کہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد یومیہ اجرت پر کام کرتی ہے اور ایسے افغان شہریوں کی آمدنی کورونا وائرس کی وبا سے بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں بچوں کی فیسوں اور کتابوں کا خرچہ پورا کرنا مشکل ہوگیا، تو مجبور والدین نے اپنے بچوں کو گھر بٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
عالمی اداروں کی طرف سے امداد بند
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پامیر ایجوکیشن سسٹم کے سربراہ ڈاکٹر نور سے جب ڈی ڈبلیو نے رابطہ کیا، تو ان کا کہنا تھا، ”لڑکیوں میں اسکول چھوڑنے کی شرح 55 فیصد جبکہ لڑکوں میں یہ شرح چالیس فیصد ہے۔ پہلے کئی امدادی ادارے ان اسکولوں کو سپورٹ کرتے تھے۔ ایک جانب کورونا وائرس کی وجہ سے اور دوسری جانب افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔ بعض عالمی امدادی تنظیموں نے بھی ایسے تعلیمی اداروں کی مدد کرنا بند کر دی ہے۔‘‘
ڈاکٹر نور کا مزید کہنا تھا، ”جب بعض اسکول مالکان نے بچوں کو فیس ادا کرنے کے لیے کہا، تو ان کے والدین نے بچوں کا اسکول آنا ہی بند کر دیا۔ وہ تو اپنے گھروں کا خرچہ بھی پورا نہیں کر سکتے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افغان مہاجرین نے ان بچوں کو بھی اپنے ساتھ کام پر لگا دیا۔ کچھ بچے اب سڑکوں سے کچرا جمع کرتے ہیں تو کچھ بازاروں میں چھوٹی موٹی اشیاء فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ اب ایسے بچے شام کو سو دو سو روپے گھر لاتے ہیں۔ جب ان بچوں کے ہاتھ پیسے آ گئے، تو انہیں اسکولوں میں واپس لانا بہت مشکل ہو گا۔‘‘
افغان مہاجرین کے نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی تعداد دس ہزار سے زائد
اعداد و شمار کے مطابق پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں افغان مہاجرین کے 37 نجی اسکولوں میں دس ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا مہاجرین کے لیے امدای ادارہ پاکستان بھر میں مہاجر بستیوں میں قائم بہت سے اسکولوں کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے۔
یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی تینتالیس بستیوں میں قائم 103 اسکولوں میں 55 پچپن ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”ان اسکولوں میں پرائمری اور سیکنڈری کی سطح کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ کئی اسکول تو گھروں میں بھی قائم ہیں۔‘‘
حکومتی سطح پر افغان مہاجرین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ وہ سرکاری اسکولوں میں داخلہ بھی لے سکتے ہیں جبکہ پشاور یونیورسٹی، میڈیکل کالجز اور انجینیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تو حال ہی میں 200 سے زائد افغان طلبا کو وظیفوں پر داخلہ بھی دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C