پشاور میں پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا: سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا: سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس گاڑی کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں مال مویشی منڈی کے قریب برلب نہر پیش آیا، جہاں پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش دھماکہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں انعام اللہ (بیلٹ نمبر 5613 آئی ایچ سی)، مہتاب خان (بیلٹ نمبر 381) اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔ بعد ازاں ایک زخمی اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچے، اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C