پشاور: کالعدم تنظیم کا سہولت کار 6 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور: کالعدم تنظیم کا سہولت کار 6 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
پشاور (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری کرنے اور پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی عدالت نے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا، اے ٹی سی میں پیشی کے دوران تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم سلمان پر دہشت گردوں کی فنانشل سہولت کاری اور تشہیری پمفلٹس تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ اس لئے ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C