پشاور، سوات اور باجوڑ میں دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پشاور، سوات اور باجوڑ میں دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت سوات اور باجوڑ میں پولیس چوکیوں اور تھانے پر حملے کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ متھرا کی پولیس چوکی اصحاب بابا پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر آئے تھے دستی بم پھٹنے سے دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس چوکیوں پر حملے کے واقعات میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سوات میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس چوکی سمبٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کردی اور دستی بم بھی پھینکے، اس پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد ہلاک جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ادھر باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ پل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں حولدار عالم زیب ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C