پنجاب سمیت ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری
👁️ 312 بار دیکھا گیا
پنجاب سمیت ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری
لاہور / اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 اکتوبر کی صبح مریدکے میں ٹی ایل پی کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران جماعت کی جانب سے متعدد کارکنوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے دعوے کیے گئے۔ تاہم پولیس نے پانچ افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
کارروائی کے بعد ٹی ایل پی سے وابستہ افراد کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پنجاب حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 2,800 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ چھاپوں اور گرفتاریوں کا عمل بدستور جاری ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق صرف لاہور سے تقریباً 600 افراد، فیصل آباد سے 350 اور شیخوپورہ سے 200 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ دیگر شہروں سے بھی درجنوں افراد زیرِ حراست ہیں۔
ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کریک ڈاؤن "بلا تفریق" کیا جا رہا ہے — یعنی وہ افراد بھی گرفتار کیے جا رہے ہیں جو احتجاج میں شامل نہیں تھے لیکن ٹی ایل پی سے وابستہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے اجلاس میں صوبائی حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔
اب تک ٹی ایل پی کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 76 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
انتظامیہ نے جماعت کے زیرِ انتظام درجنوں مساجد کو سیل کر دیا ہے اور متعدد اماموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق حکومت پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ تمام مساجد کو محکمہ اوقاف کے تحت لایا جائے تاکہ انہیں دوبارہ کھولا جا سکے اور عوام نماز ادا کر سکیں۔ مساجد کے باہر پولیس کی سیکیورٹی بھی تعینات کی جا رہی ہے تاکہ نمازیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4448 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C