24/December/2022

پنجاب: لاہور سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: لاہور سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

پنجاب: لاہور سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے آپریشن شروع کردیے ہیں اور حالیہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے سات عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، شیر محمد، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے بقول گرفتار افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور ان کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جب کہ 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C