پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 12 مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 12 مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں میں گرفتار دہشت گردوں میں محمد عارف، ذاکر اللہ، خرم علی، اویس خان، اکمل شہباز ،جنت خان، جلات خان، عرفان خان، جاوید خان، بصیر خان ولد دلبر خان، آدم خان اور ذاہد خان شامل ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹریک سوئچ، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔#CTD #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 17, 2022
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹریک سوئچ، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا، مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال سے عمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹیلی جینس بیسڈ 373 آپریشنز کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 17,001 افراد کو چیک کیا گیا، جن میں سے 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 54 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C