08/April/2023

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ، لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر گرفتار دہشت گردوں میں فواد اللہ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیا الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے چار اور ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چھ ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ اپرئشن کیے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 22921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ان دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C