پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد گرفتار
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ میں خفیہ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
لاہور سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمود موسی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا جاتا ہے۔
دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان، رحمت علی، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار چار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے، دہشت گردوں کو لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کرکے 97 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 52 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے گزشتہ روز بھی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C