پنجاب نے انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سمری وفاق کو بھجوا دی
👁️ 261 بار دیکھا گیا
پنجاب نے انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سمری وفاق کو بھجوا دی
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستانی صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے انتہا پسند مذہبی و سیاسی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگا دینے کی منظوری کے ساتھ ایک سمری مرکز میں وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔
یہ بات جمعہ 17 اکتوبر کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا، ''پنجاب کی صوبائی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگا دینے کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں ایک سمری باضابطہ طور پر اب وفاق پاکستان کو بھجوا دی ہے۔ یوں اس پابندی کے حوالے سے صوبائی سطح پر پنجاب حکومت نے قانونی تقاضا پورا کر دیا ہے۔‘‘
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا آج کا یہ بیان اس پیش رفت کے صرف ایک دن بعد دیا گیا ہے، جس میں پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ وفاق پاکستان سے کہے گی کہ تحریک لبیک پاکستان کو قانوناﹰ ممنوع قرار دے دیا جائے۔
ٹی ایل پی کی طرف سے حال ہی میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیےایک احتجاجی مارچ بھی کیا گیا تھا، جس دوران مارچ کے شرکاء لاہور سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔
اس مارچ میں شامل ٹی ایل پی کے کارکنوں اور اس تحریک کی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے مضافات میں مریدکے کے مقام پر روک لیا تھا۔
پھر پیر 13 اکتوبر کو طلوع آفتاب سے قبل سکیورٹی اہلکاروں نے مارچ کے شرکاء کے خلاف ایک آپریشن بھی شروع کر دیا تھا، جس دوران بدامنی، توڑ پھوڑ اور خونریزی کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ اس بدامنی کے دوران انسانی ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔
مریدکے میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پولیس نے ٹی ایل پی کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے تھ
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C