13/September/2024

پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی جی خان (ڈیلی اردو)صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C