پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 15 زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 15 زخمی
ڈی جی خان (ڈیلی اردو) جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ افراد نے حملہ کرتے ہوئے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ڈی جی خان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پل شیخانی کے قریب مسلح افراد نے دیہی علاقے کی مارکیٹ میں گھس کر وہاں موجود افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ لادی گینگ نے شہریوں پر حملہ کیا، حملہ آور دو تھے، جن میں سے ایک پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مارا جا چکا ہے جبکہ دوسرا ملزم ایک سکول میں جاگھسا ہے، جہاں سے ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری جانب ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈی جی خان میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پل شیخانی واقعے کے زخمیوں کی عیادت کرنے ڈی سی محمد علی اعجاز ہمراہ پی اے محمد حمزہ سالک ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے مریضوں کی عیادت کی
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو احمد حسن رانجھا بھی ہمراہ تھے pic.twitter.com/lwRjYJ7K8f— Deputy Commissioner D. G. Khan (@dcdgkhan) February 20, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C